پشاور( مانند نیوز)پشتو سینما کے معروف ڈائریکٹر شاہد عثمان کی ہدایت کاری میں بننے والی پشتو فلم”جانان“ 6 اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم جانان کی کاسٹ میں جہانگیر خان،دیدار ملتانی،اصغر چیمہ،سدرہ نور،وقار جانی،نوری خان،تواب سرحدی،نادیہ خیال،دلبر منیر،عمران خٹک،اسفندیار،زرداد بلبل،عطا اللہ اور خالد یاسمین شامل ہیں۔ تمام فنکاروں نے اپنے منفرد کرداروں سے فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ فلم کا میوزک نامور موسیقار شاکر زیب نوشہروی،رئیس باچہ اور فرخ زیب نیترتیب دیا ہے اور فلم کے سارے گیت انتہائی مسحور کن ہیں۔فلم کی کہانی سلیم مراد نے تحریر کی جبکہ تدوین اسد زادہ اور صاحبزادہ کی ہے،ڈائر یکٹر شاہد عثمان کا کہنا ہے کہ جانان‘ فیملی تفریح کی حامل معیاری فلم ہے، جس میں تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے۔ جسے پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی سینماؤں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے