بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد نے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے لیوی پوسٹ الہ ڈھنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور نواز کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندوں،معززین اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔معززین اور بلدیاتی منتخب نمائندوں نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل منشیات،امن وامان،کوڑا کرکٹ،بجلی،ہسپتال،تجاوزات، اشیائے خوردنوش کی چیکنگ،سکولوں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیر ہ شامل تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔شکیل احمد خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل اور تکالیف کا ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا نعقاد کر رہی ہے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مطالبات کا من و عن اور بروقت حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے منشیات اورامن و امان کے حوالے سے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کو منشیات سے پاک کرنے اور پائیدار امن و امان کے قیام کا ضلعی انتظامیہ نے تہیہ کر کررکھا ہے اور اس سلسلے میں منشیات فروشی اور شرپسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن زور وشور سے جاری ہیں۔انہوں نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ منشیات کے ناسور کی بیخ کنی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے جوانوں سے تعاون کریں۔