دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی کی ہدایت پرتحصیلدار ھیڈ کوارٹر دیر اجمل خان نے دیر بازار میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی،زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے پر کئی دکانداروں کو جرمانہ جبکہ باقی ماندہ کو وارننگ جاری کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیگی۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔