لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور پولیس نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک سخت سکیورٹی انتظامات ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر،اینٹی رائٹ فورس الرٹ رکھی جائیگی۔ پولیس کے اجلاس میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئیکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے ائیرپورٹ سے مینارپاکستان تک روٹ کا دورہ بھی کیا۔ دوسری جانب نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرسیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے