اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جیل میں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں جن کے وہ حق دار ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی، ٹرائل کورٹ نے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا کہا مگر درخواست گزار کو اٹک جیل منتقل کیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات کی سفارش پر سزا مکمل کرنے کے لیے اٹک جیل منتقل کیا گیا، ہائی کورٹ نے 28 اگست کو سزا معطل کی تو سائفر کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں زیرِ حراست پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے