اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔ پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی استدعا کی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت اِن کیمرا ہوئی۔عدلتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا اور پٹیشنرکے وکلا نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دئیے۔عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے اِن کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں، پراسیکیوشن چاہے تو درخواستِ ضمانت پر اِن کیمرا سماعت کے لیے الگ سے درخواست دے سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے