بٹ خیلہ (مانند نیوز)مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ نے اپنے قائد میاں نواز شریف کی آمد21اکتوبرلاہور استقبال میں بھرپور شرکت کیلئے تیاریوں کا آ غاز کر دیا اس سلسلے میں ضلعی تحصیل اور یوسیز عہدیداروں کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس طوطہ کان میں ضلعی صدر سجاد خان کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی جائنٹ سیکر ٹری نجیم خان ضلعی جنرل سیکر ٹری گل زمان یوتھ ونگ کے کوارڈنیٹر ارشد علی خان مشتاق خان ایڈوکیٹ بٹ خیلہ سٹی کے صدر علی محمد خان نذر حسین شا عر گل وکیل خان وغیرہ نے اجلاس سے خطاب کیا اور لاہورمیں میاں صاحب کے استقبال اور مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اس موقع پر چھ رکنی انتظامی کمیٹی قائم کی گئی جو لاہورکیلئے ٹرانسپورٹ ورکرز کی بھرپور شرکت سمیت تمام انتظامات کرے گی اجلاس میں پر یو نین کونسل سے زیادہ سے زیادہ ورکرز اور بڑی تعداد میں بسوں اور گاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے