پشاور (مانند نیوز)نوجوان نسل کو آئس اور دیگر منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے گاؤں آضاخیل پشاور میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد -اس ریلی کا انعقاد مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر عمران اللہ کی سفارشات پرکیا گیا۔جس میں تنظیم کے عہدیداروں سرپرست ماجد علی شاہ ، صدر عادل مومند، چیئرمین زاہد تلاش, ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر عمران اللّٰہ,اقرا یونیورسل پبلک سکول آضاخیل کے سٹاف اور طلباء نےشرکت کی۔اس موقع پر تنظیم کے عہدیداروں اور سکول کے بچوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نشے سے انکار ! اور زندگی سے پیار ! نشہ آیک ناسور ہے اس سے بچنا ضروری ہے جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کے سرپرست اعلیٰ جناب ماجد آختر ، صدر عادل مومند ، چیئرمین زاہد تلاش اور ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر عمران اللّٰہ نے کہا کہ نشہ پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ھے اور ہم سب نے مل کر اس کا تدارک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے-عوام کو منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ھوگا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم نے اس معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنا ہے ۔۔۔