بٹ خیلہ(مانند نیوز )ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ایم ایس نے ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کو لازمی قرار دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کی تنخواہوں سے یونیفارم الاؤنس کاٹ دی جائیگی، گزشتہ روز ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کلاس فور ملازم کی طرف سے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف آل چئیرمین اینڈ کونسل اتحاد بٹ خیلہ کے صدر پیر عظمت شاہ، جنرل سیکرٹری الیاس خان، جے یو آئی کے تحصیل امیر مولانا حنیف الرحمان، جے یو آئی پاکستان کے ضلعی امیر مولانا جاوید، علیم اللہ اور دیگر کونسلرز و چئیرمینوں نے نگران ایم ایس ڈاکٹر ارشد سے ملاقات کی اور انہیں ہسپتال میں عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عملہ کی پہنچا ن کے لیے یونیفارم کو لازمی قراردیا جائے، عملہ مریضوں اور تیمار داروں کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کی جذبہ کے تحت برتاؤ کریں، ڈاکٹرز مقررہ وقت پر حاضری دیں،ڈیوٹی کے دوران میڈیکل ریپس پر پابندی، لیبر روم میں گائناکالوجسٹ کی موجودگی لازمی، ہسپتال میں پیسلیٹیشن سنٹر قائم کرنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی، ایمرجنسی میں ضروری میڈیسن کی فراہمی، مریضوں کو ایمبولینس سروس کی فراہمی اور پشاور تک لے جانے کی سہولت، ایچ سی سی کی ڈیوٹی کو یقینی بنایاجائے ایم ایس نے یونیفارم کو لازمی کرنے کے لیے فوری طورپر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے