بٹ خیلہ(مانند نیوز )ضلع مالاکنڈ کے سماجی شخصیت کرم احد عرف صدام خان نے کہاہے کہ ڈی ای او فیمیل مالاکنڈ کی عدم دلچسپی کے باعث دفتری اُمور ٹھپ ہوکر رہ گئے جبکہ آساتذہ اور دیگر عملے کے ٹرانسفر،این او سی سمیت دیگرڈائریکٹریٹ اور سیکرٹریٹ سے ہدایات کے باوجود عمل نہیں ہورہاہے شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈی ای او فیمیل کا تبادلہ نہ کیاگیا تو احتجاج کریں گے ۔ یہ باتیں مالاکنڈ کے انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر گران محمد، فداخان اورفخر مالاکنڈ رحمان گل بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس(زنانہ) مالاکنڈ میں کئی عرصہ سے اندرونی معاملات بگڑچکے ہیں ڈی ای او بیشتر اوقات ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتی ہے جبکہ دفتری اُمور واٹس ایپ کے ذریعے چلارہی ہے جس کے باعث محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ان کا مزید کہناتھا کہ ڈی ای او کی عدم موجودگی میں دفتری عملہ بھی لوگوں کو غلط گائیڈ کررہے ہیں اور کئی مہینے گزرجانے کے باوجود لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔ اس وقت دفتر میں سولہ میڈیکل کیسیزالتواکاشکار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مزکورہ دفتر شہریوں کیلئے درد سر بن چکاہے جب سے نگران حکومت آئی ہے ڈی ای او فیمیل سمیت دفتر عملہ لوگوں کے کام کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں اورآئے روز جھگڑے معمول بن چکے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آگرہ کے علاقے میں نو سکول ایک ایک ٹیچر کے ذریعے چلایاجارہاہے جس سے بچیوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈی ای او فیمیل کا فوری تبادلہ کیاجائے ۔