ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں،ڈکیتی،اشتہاریوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔ اس آپریشن کے دوران سب ڈویژن درگئی میں مختلف کاروائیوں میں اسلحہ رکھنے اور ان پر نمائش کرنے والے ملزمان نعمان،سکندر،محمد حکیم سے مجموعی طور پر 3 عدد پستول اور کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ 15AA کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔اسی طرح ڈی ایس بی کے انچارج نے لیویز نفری کے ہمراہ پرانا سخاکوٹ ارٹو نوشاہ میں طاہر ولد خان زادہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر 60 لیٹر شراب اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس مہم کے دوران عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاریوں جن میں اکثریت 302 کے مقدمات میں ملوث تھے کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس میں ایک اشتہاری ملزم دیر پولیس تھانہ صاحب آباد کو حوالہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ تمام پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کے حدود میں منشیات اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے اُن کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر اور شہریوں کو لوٹ مار کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی جرائم اور ڈرگز سے پاک صاف کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے