پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے ناغے کے دن گوشت اور کباب کی فروخت پر 12 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی۔ ناغے کے دن گوشت اور کباب کی فروخت پر آٹھ قصابوں اور چار کباب فروشوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ بعد ازاں کڈنی سینٹر میں قائم کینٹین میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر کینٹین منیجر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناغے پر گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے