پشاور(مانند نیوز)اسلامی جمعیت پشاور مقام نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی دھرنا دیا۔طلبہ نے مین روڈ کے ایم یو کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔جس کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور مقام اسفندیار عزت نے کی۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور مقام اسفندرعزت،ناظم سرکاری کالجز حسن امین نے کہا کہ کے ایم یو سے ملحقہ میڈیکل کالجز کی امتحانی فیسوں میں 500فیصد اضافہ فی الفور واپس لیا جا ئے۔ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی واقعات کی آزادانہ صاف اور شفاف تحقیقات کیا جائے۔جبکہ انتظامیہ نے اپنے مند پسند ریٹائرڈ اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کیا۔جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔یونیورسٹی کی بھرتیوں میں غیر شفافیت کیخلاف۔ملحقہ کالجز کی لیبارٹریزمیں سامان مہیا کیاجائے۔کے ایم یو انتظامیہ نے رجسٹرار کی سربراہی میں کمیٹی نے اسلامی جمعیت طلبہ کی وفد کوطلب کرکے افہام وتفہیم کیساتھ طلبہ مسائل حل کیااور تمام مطالبات کو منظور کیا۔