پشاور (مانند نیوز) کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ویسٹ زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن نے پشاور کے مختلف علاقوں جس میں سعید آباد ٗ دلہ زاک روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے بی سی اے سٹاف اور ڈیمالیشن سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور 30 سے زائد غیرقانونی تعمیرات مسمار کردئیے بلکہ متعدد دکانداروں کو نوٹسز بھی جاری کردئیے جبکہ ریمپس اور تھڑوں کوبھی مسمارکردیاگیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریگولیشن نے بتایاکہ آپریشن سے قبل تمام فیلڈ ور ک مکمل کرلیا گیاتھا اوردکانداروں کوآگاہ کردیا گیاتھا کہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اورتجاوزکرنے سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ تاجر حضرات فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش نہ ہوں اور آپریشن کے وقت انکا قیمتی سامان محفوظ رہ سکیں۔