پشاور(مانند نیوز) ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاور ڈویژن میں کالجز کی سطح پر خواتین کھیلوں کو بھر پور اندازمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کرکے باقاعدہ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں،ایشین سٹال کبڈی کو بھی شامل کیاگیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈٖگری کالج زریاب کالونی میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا،جسکی صدارت خواتین کالجز سپورٹس کمیٹی کی صدر وگرلز ڈگری کالج زریاب کالونی کی پرنسپل نہایت سیف نے کی،جبکہ ارشد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،روشن زھرہ پرنسپل فرنٹیئر کالج برائے خواتین،ڈاکٹر پروفیسر طاہرہ ڈار پرنسپل سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار،سپورٹس لیکچررزنجمہ نجمہ ناز قاضی،روحینہ تبسم،مس سعدیہ،مس حجاب،گل صنوبر اخلاص اور نور حیاء سمیت 24مختلف کالجز کی پرنسپلز واساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی خواتین کالجز میں طالبات کی ذہنی وجسمانی نمشوونماء کیلئے منعقدہ سپورٹس فیسٹول کرکٹ اور اتھلیٹکس کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں کھیلے جائینگے جوسٹی گرلز کالج ارگنائز کرے گا، گرلز کالج نحقی کے زیر اہتمام ہاکی ٹورنامنٹ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ہونگے،گرلز کالج چارسدہ نمبر ون میں بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے،والی بال کا ایونٹ گرلز ڈگری کالج تاجو بی بی چارسدہ میں ہوگا،ٹیبل ٹینس باچاخان گرلز کالج میں ہوگی،نیٹ بال اور باسکٹ بال کے مقابلے سٹی گرلز کالج گلبہار میں ہونگے،ہینڈ بال فرنٹیئر کالج،تھروبال گلشن رحمن کالج اور چک بال ٹورنامنٹ گرلز کالج نحقی میں کھیلاجائیگا۔اسی طرح خواتین کھیلوں میں ایشین سٹائل کبڈی کو بھی پہلی بار شامل کیاگیایہ کبڈی کے یہ مقابلے بھی سٹی گرلز کالج گلبہار منعقد کرے گا۔ان مقابلوں کی بہتر انعقاد کی غرض سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،جسکے لئے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار کو سپورٹس کمیٹی کی صدر،نجمہ ناز قاضی کو سیکرٹری،ایگزیکٹیوکمیٹی پرنسپل نہایت سیف،روشن زھرہ،نور حیا،شائستہ شکیلہ اورگل صنوبر اخلاص جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی میں گل صنوبر اخلاص،مس سعدیہ،آمنہ،آفشین گل،مس شاہ گلون اور نجمہ ناز قاضی شامل ہیں۔ ان مقابلوں کے انعقاد کیلئے جلد ہی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے