سوات(مانند نیوز) ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ ملم جبہ اور تھانہ منگلور کا اچانک دورہ کیااور دونوں تھانوں کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پرڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ ملم جبہ میں پودا بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے