ہزارہ (مانند نیوز)ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے ہمراہ پریس کلب ایبٹ آباد کا دورہ۔ایبٹ آبادصحافی برداری کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہے، محمد اعجاز خان صحافی برداری منشیات فروشوں، ٹمبر سمگلروں اور قبضہ مافیا گروہ کے بارے میں تفصیلات کیساتھ آگاہ کریں تاکہ پولیس انکے خلاف کارروائیاں عمل میں لاسکیں، ڈی آئی جی ہزارہ ٹریفک مسائل میں کمی لانے کیلئے پہلے مرحلہ پر کام شروع ہوچکا ہے،شہریوں کو جلد ٹریفک کے مسائل میں کمی کے حوالے سے بہتر نتائج نظر آئے گے، ڈی آئی جی ہزارہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کا ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے ہمراہ پریس کلب ایبٹ ا ٓباد کا دورہ کیا۔ پریس کلب پہنچنے پر صدر راجہ ہارون و دیگر عہدیداران و ممبران نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع ایبٹ آباد کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صدر پریس کلب راجہ ہارون نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تجارت، صحافت اور دیگر امور کا مکمل دارو مدار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے اور ہماری پولیس امن و امان کی صوتحال کو کنڑول کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں کوشاں نظر آتی ہے۔پریس کلب ایبٹ آباد نے ہمیشہ شہر میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ میں مثبت کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب صوبہ کابہترین خوبصورت ترین کلب ہے ایبٹ آباد کی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہے مستقبل میں بھی پولیس صحافی برداری سول سوسائٹی نے مل کر کام کرنا ہے۔ملک دشمن عناصر اجکل ملک میں فرقہ واریت اور دہشتگردی پھیلانے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے وہ سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں دور جدید میں سوشل میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اس لیے صحافیوں سے یہ ہی گزارش ہے کہ کوئی بھی خبر یا پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اسکی تصدیق کرلیا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ صحافی برداری منشیات فروشوں، ٹمبر سمگلروں اور قبضہ مافیا گروہ کے بارے میں تفصیلات کیساتھ آگاہ کریں تاکہ پولیس انکے خلاف کارروائیاں عمل میں لاسکیں۔ ہمارا دین اور ہمارا قرآن پاک بھی ہمیں یہ ہی تعلیم دیتا ہے کہ حق بات کرو اور حق بات کی گواہی دو۔ آپکے توسط سے عوام سے بھی یہ ہی اپیل کی جاتی ہے کہ جرم اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف حق و سچ کی گواہی ضرور دیں تاکہ انکو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب جس انداز سے کیا جاتا ہے اسکی مثال دوسرے محکموں میں نہیں ملتی۔ جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط یا کسی بھی جرم میں شریک پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی اور محکمہ میں ایسے لوگوں کی ہرگز کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔ منشیات میں ملوث افراد کی فہرستیں طلب کی ہیں۔جس میں منشیات میں ملوث سمگلر بار بار پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں کو اصلاحی سنٹر بنانے کی ضرورت ہے۔تاکہ وہاں سے نکل کر آنے والے معاشرے کے اچھے شہری بن سکیں۔ایم ڈی کیٹ سکینڈل میں ملوث گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں جن میں پہلے مرحلہ پر کام شروع ہوچکا ہے ایبٹ آباد کے شہریوں کو جلد ٹریفک کے مسائل میں کمی کے حوالے سے بہتر نتائج نظر آئے گے۔ قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان صدر اے یو جے ثاقب خان نے ڈی أئی جی ہزارہ کو پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کے لئے کئے اٹھائے جانے والے فلاحی کاموں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور ہزارہ ڈویژن بالخصوص ضلع ایبٹ آباد کے حوالہ سے مسائل،جرائم پر بھی روشنی ڈالی۔