شانگلہ (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے پولیس لائن شانگلہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، نئ تعمیر شدہ بلاکس، دفاتر کا جائزہ لیا۔ پولیس لائن شانگلہ میں سپیشل پروٹیکشن گروپ کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے سپیشل پروٹیکشن سکوارڈ کے انچارج اور ڈی آئی کو نقد انعام سے نواز گیا۔ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے پولیس لائن میں پولیس جوانون سے ان کے مسائلِ کے بارے میں دریافت کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک بہادر اور نڈر فورس ہے انھوں نے نامساعد حالات میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے ان کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے مزید کہا کہ ابھی افسران کا پروموشن پر کام جاری ہے بہت جلد ہی پروموشن کا عمل شروع کیا جائے گا ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کیساتھ اچھا رویہ رکھا جائے قدر کی نگاہ سے اسے دیکھا جائے جائز کام میں کوتاہی نہیں بلکہ تندہی سے کام لیں۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کو یادگاری سوینئر پیش کی۔