پشاور (مانند نیوز)انٹرنیشنل لائیو سٹاک ذراعت فشریز اینڈ کواپریٹو فارمرز ایکسپو 2023 کی تیاری مکمل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسرار خان کو آخری پریزنٹیشن پیش کر دی گئی۔ افتتاح گورنر حاجی غلام علی کریں گے۔ ایکسپو میں ملک سے تمام وائس چانسلرز صوبائی وزراء سیکرٹریز اور ہزاروں ڈیری ایگری فشری فارمرز شریک ہوں گے۔ میٹنگ میں ایسوسییشن کے صدر محمد آصف اعوان جنرل سیکرٹری سوسائٹی قاضی ضیاء الرحمن فوکل پرسن روقیہ ندیم۔ ان باکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو وقاص علی جٹ۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب خان ڈی جی فشریز ڈاکٹر خسرو کلیم۔ ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز علی۔ ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک یوسف علی۔ مدثر مشتاق اور اعلی سطح کے دیگر افسران نے شرکت کی سیکرٹری لائو سٹاک ڈاکٹر اسرار خان نے کہا کہ گورنمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ ایکسپو کی کامیابی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں۔ ایکسپو میں تقریبا 60 نیشنل اور انٹرنیشنل فرمز اور کمپنیز شرکت کر رہی ہیں اور اپنی ٹیکنالوجی اور ماڈرنائزیشن کو اجاگر کریں گی۔ تقریبا 10 ہزار فارمرز شرکت کریں گے۔ ٹیکنیکل سیشن میں جدید طرز کی مشینری اور ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے گا۔ ایکسپو بمقام پر اماؤنٹ کلب ناردرن بائی پاس چابیان، 4 اور 5 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوگا۔