واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے کے بعداسرائیلی شہری امریکا میں بغیرویزا داخل ہوسکیں گے اور اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی اقدام سے اسرائیل اور امریکا کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کے لیے ویزا فری سفرکا اقدام اسرائیل سے اسٹریٹیجک شراکت داری کاحصہ ہے، اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کوبھی آزادنقل وحرکت کاموقع ملے گا۔ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس اقدام سے خصوصا فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کا فائدہ ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے