اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، درخواست گزار پر ماضی میں بھی جرمانہ ہوا، عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ کرتے ہیں، ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزارپر 2 لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی، اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔ واضح رہے کہ محمد الیاس نامی شہری نے پراپرٹی سے متعلق قبضہ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے