مدینہ منورہ(مانند نیوز ڈیسک) نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ہے۔انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے مدینہ منورہ میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے