ہری پور (مانند نیوز)ہری پور خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس رقیہ نواز نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ سیاحتی مقام خانپور ڈیم کا دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ، پکوڑے کی دکانوں اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کچھ ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کے کچن اور فریزر کی حالت انتہائی ابتر پائی گئی اور ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 ہوٹلوں کے کچن کو سیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے اور بہتری کے نوٹس بھی جاری کر دیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز نے تمام ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور معیاری اور صحت بخش کھانا فروخت کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے