پشاور (مانند نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے وزارت تعلیم کی طرف سے یونین بحالی سے متعلق کمیٹی کے قیام کی تحسین کی اور عملی اقدم کے لئے توقعات کا اظہار کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ شکیل احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ مسائل کے حل اور یونین بحالی کے لئے تحریک کا آغاز کر چکی ہے۔طلبہ یونین کے انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔طلبہ یونین کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کا شامل ناکرنا غیر مناسب رویہ ہے۔اسٹوڈنٹ کونسل طرز کی یونین قبول نہیں کریں گے۔یہ طلبہ یونین کی متبادل نہیں ہوسکتی۔اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں 20سے زائد جامعات دیوالیہ ہوچکی ہیں۔نگران حکومت فورا اعلی تعلیم کے شعبہ کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اس وقت مسائل کی گرداب میں پھنس چکے ہیں۔ فیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم 5 فیصد تعلیم کے لیے مختص کیاجائے، ناظم اعلیٰ جمعیت شکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہوئے طلبہ یونین کے الیکشنز کو منعقد کروایا جائے اور سرکار کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی، جامعات میں نشستوں کی کم تعداد اور داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے باعث نجی جامعات کو اپنی من مانیوں کا موقع ملتا ہے، جس سے عام طالب علم متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی جامعات میں فیسوں اور نصاب کے معاملے میں من مانیاں روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے اور تعلیمی اداروں بالخصوص کالجز اور یونیورسٹیز کے لیے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے