وانا (مانند نیوز) فلاح وزیرستان فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب رحمانیہ پبلک ہائی سکول لنڈئے وڑئے شولام میں منعقد ہوئی، جسمیں علاقے کے علماء کرام، سیاسی اتحاد، علاقے کے مشران و نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سابق امیدوار چیئرمین شپ تاج محمد وزیر کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مشکل آن پڑے یا حکومت عوامی فلاح و بہبود کے معاملات کو نظرانداز کرے تو یہ ادارے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ یہ فلاحی تنظیمیں معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لیے بھی اپنی خدمات دیتے ہیں۔ چاہے کوئی ملک پسماندہ ہو، ترقی پذیر ہو یا ترقی یافتہ، ان اداروں کی موجودگی وہاں اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ فلاحی اداروں کا موجود ہونا ملک و قوم کی ترقی کے لیے راستے ہموار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپ جیسے ترقی یافتہ خطے میں بھی بے شمار فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت وقت ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ فلاحی ادارے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے سامنے آتے ہیں۔ وزیرستان کے اندر کئی فلاحی ادارے اللہ کی مخلوق کی خدمت کا فرض ادا کر رہے ہیں جن میں واوا، ویوا، بدلون، زیوا اور دیگر فلاحی ادارے شامل ہیں۔ یہ سب انتہائی قابل تعریف اور قابل احترام ادارے ہیں۔ ہماری امید ہے کہ فلاح وزیرستان فاؤنڈیشن بھی باقی تنظیموں جیسے وزیرستان کے عریب عوام کا ساتھ دینگے۔اس موقع پر مولانا نیک محمد وزیر کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر کے ان متاثرین کی مشکلوں کو حل کر رہے ہیں۔ یہ ادارے ملکی سطح پر کام کرتے ہیں اور کچھ ادارے علاقائی سطح پر ان نیک کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ہمارے آس پاس کئی شخصیات ہیں جو لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان میں جتنی استطاعت ہو وہ فلاحی کاموں میں مصروف رہ کر اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے ساتھ ساتھ غریبوں کی دعائیں بھی سمیٹتے ہیں۔ فلاح وزیرستان فاؤنڈیشن نے کابینہ بھی تشکیل دیا، جسمیں مولانا شمس الدین سرپرست اعلیٰ، مولانا محمد قاسم صدر، قاری آمین الله جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، باقی کابینہ میں عزیز الله نائب سیکرٹری، عبد الحق فنانس سیکرٹری، علی خان نائب فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر محمد زاہد پریس سیکرٹری اور مولانا عبد اللطیف نائب پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔فلاح وزیرستان فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا شمس الدین وزیر نے فاؤنڈیشن کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے دو اہم کام پر توجہ دینگے، جسمیں تعلیم و صحت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی فلاح و بہبود، معاشی، معاشرتی، سماجی، تعلیمی ترقی اور صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہا کہ دینی اور عصری علوم کے شعبے میں غریب اور یتیم طلباء کے ساتھ استطاعت کے مطابق ہر قسم کے تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی اقدار، باہمی اتفاق و اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہر قسم کی برائیوں اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا اور اسکا روکھتام کیلئے عملی اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے وہ جو علاقے کی ترقی، فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے دائرے کار میں آتا ہے وہ فاؤنڈیشن کے مقاصد میں شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے