لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں آشوبِ چشم کے 1134نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں آشوبِ چشم کے کل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں آشوبِ چشم کے 23 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں لاہور میں آشوبِ چشم کے 236 نئے مریض رپورٹ کیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ 77 ہزار 672 کیسز بہاولپور میں رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے۔24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں آشوب چشم کے 113 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 16 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے اور سالانہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 6 رہی۔ترجمان کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9 ہزار 182 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 63 نئے مریض سامنے آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے