اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)حافظ قرآن کو ایف ایس سی میں اضافی 20 نمبر اب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے، جنہیں پہلے اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی پرعمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، حافظ قرآن کو 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایک ایک نمبر اہم تصور کیا جاتا ہے لہذا حافظ قران طلبہ کے لیے ان مارکس کی غیرمعمولی اہمیت ہے۔ حافظ قرآن طلبہ کے لیے اضافی نمبروں کے معاملات کئی مرتبہ عدالتوں میں بھی زیر بحث آچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے