وانا (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے وفد ضلعی جنرل سیکرٹری یسین وزیر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کٹھن صورتحال، لاقانونیت، اور امن وامن کو ظاہر بحث لایا گیا، میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 2018 میں فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کی حیثیت ختم ہوچکی ہے اور اب ہم خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکا ہے۔ اب ہم پر کالا قانون (FCR) لاگو نہیں ہوتا.لہٰذا جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام ضلعی دفتر متعلقہ ضلع لوئر وزیرستان کو منتقل کیا جائے اور اب ضلع لوئر وزیرستان پر بھی پاکستان کا آئین مکمل لاگو کیا جائے اور ہر غیرقانونی، غیرائینی، غیرانسانی اقدامات کا روک تھام صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے.جنوبی وزیرستان وانا میں ہم کوئی بھی غیر قانونی، غیرائینی، غیر انسانی اقدامات اور زور زبردستی کا قانون کھبی بھی قابلِ قبول نہیں.میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بیان کی گئے نکات پر مندرجہ ذیل شیڈیل کے مطابق لوئر وزیرستان کے تمام سیاسی جماعتیں، وکلا۔عام اور خاص کے ساتھ شیڈیل کے مطابق میٹنگ کریں گے. اور مل کر جدوجہد کریں گے. اس بارے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔اس موقع پر تحصیل وانا کے صدر و نیبرہڈ کونسل ڈبکوٹ کے چیئرمین عابد وزیر، نعمت وزیر برمل، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر، سابق امیدوار چیئرمین شپ نور زمان وزیر، ہمایوں وزیر، نیبرہڈ کونسل کڑیکوٹ کے چیئرمین شعیب، حکیم وزیر و دیگر کارکنان موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے