اپر چترال (مانند نیوز)ضلع اپر چترال کے گاؤں اوی اور گاؤں ہرچین لاسپور کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے گاؤں اوی اور گاوں ہرچین لاسپور کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ یہ امدادی رقوم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ حوصلہ افزائی اور ہمدردی کااظہار ہے۔