لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد علی خان نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر ضلع لوئر چترال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حیدر الملک، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار اور متعلقہ ڈیپارمنٹس کے سربراہاں بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو مہم کے دوران ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ دوسرے جانب ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پولیو مہم کو کامیاب اور پر امن بنانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے کہا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔ عوام الناس کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا ضلعی انتظامیہ کو بروقت دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے