اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ترکیہ کے زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے ڈچ سائنسداں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے پاکستان سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے الٹیمیٹم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت 6 یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ای او ایس) نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقت ور ممکنہ زلزلے کا ریجن قرار دیا ہے۔
ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سطحِ سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے درج ذیل نقشے میں ہلکے گابی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقت ور زلزلہ آنے کا امکان ہے۔
ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں اگلے 2 دن میں طاقت ور زلزلہ (6 شدت تک) آنے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے