پشاور ( مانند نیوز)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاورنے تعلیمی سال 2023 سے ڈینٹل کا چار سالہ جدید مربوط نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔اس جدید ماڈیولرنظام کو اگلے تعلیمی سال سے خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجوں میں لاگو کیا جائے گا۔یہ فیصلہ کے ایم یو پشاور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور مختلف مضامین کے ماہرین نے شرکت کی جب کہ اس اجلا س کی صدارت صحت کے لیئے وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور اور وائس چانسلر کے ایم یوپروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے مشترکہ طور پرکی۔اس موقع پرڈائریکٹر آئی ایچ پی ای آر ڈاکٹر بریخنا جمیل نے چار سالہ مربوط ڈینٹل نصاب کے منصوبے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں ماڈیولر نصاب کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور نے عالمی وابستگی کے حصول اور دانتوں کی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے دانتوں کے نصاب میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس میں ماڈیولرنظام کے کامیاب تجربے کے بعد اب ڈینٹل ایجوکیشن میں اس جدید نصاب کے نفاذسے جہاں ڈینٹل ایجوکیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا موقع ملے گا وہاں اس سے ڈینٹسٹری کے علاج معالجے میں بھی بہتری آئے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید نصاب کا نفاذ طلباء کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف سیکھنے کے تجربے کو تقویت ملے گی بلکہ طلباء کو اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مطلوبہ مہارتوں اور علم سے بھی آراستہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈیولر نظام سے فیکلٹی کی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی جب کہ اس سے زیادہ ہم آہنگی والے تعلیمی ماحولیاتی نظام کو فروغ د ینے میں بھی مدد ملے گی۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے