حویلیاں (مانند نیوز)پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کاروائیاں جاری۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے انسپکٹر فوڈ محکمہ خوراک کے ہمراہ حویلیاں میں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے مارکیٹس کا معائنہ، فروٹ، سبزی، گوشت، روٹی کے ریٹ اور وزن پر عملدرآمد کیا اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔