ایبٹ آباد (مانند نیوز)ضلع ایبٹ آباد میں میں انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اکتوبر 2023۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور 2 تا 6 اکتوبر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کیساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وائٹامن اے کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے گلیات یونین کونسل نگری بالا، نتھیاگلی سمندر کٹھہ، نتھیاگلی ہسپتال، بنیادی مرکز صحت سمندر کھٹہ کا دورہ اور جاری پولیو مہم کے دوران ٹیمز کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، انکی فنگر مارکنگ کی، ہیلتھ سینٹرزپر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ۔ ٹیمز سے بات چیت اور ایریا کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام والدین سے گزارش ہے کہ 2 تا 6 اکتوبر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کیساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے