پشاور (مانند نیوز)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آ صف محمود جاہ نے کہا ہے کہ انسا نیت کی کا میا بی رسول اللہﷺ کے اسو ہء حسنہ کو اپنا نے میں ہے۔ آپﷺ نے زند گی کے ہر شعبہ میں انسا نیت کی راہنما ئی فر ما ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمﷺکی تعلیمات سے پتہ چلتا ہے کہ کسی انسان کے کام آنا بہت بڑ ی نیکی ہے۔وہ گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں سیر ت النبی ﷺکے حوا لے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکر مﷺ نے ہمیں زند گی کے تمام شعبوں میں راہنما ئی فرا ہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں میں غر یب لوگ اپنے مسا ئل لے کر آ تے ہیں۔ ان کے کام آ نا اور ان کے ساتھ چند قدم چلنا بہت بڑ ی نیکی ہے۔تقر یب میں سیر ت النبی ﷺکے مو ضو ع پر تقر یر ی اور نعت مقا بلہ بھی کر وایا گیا۔ جس میں اول، دوئم اور سو ئم آ نے والوں کو بعد ازاں وفاقی ٹیکس محتسب میں ایک تقر یب کے دوران مذ ہبی امور و بین الما لک ہم آ ہنگی کے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کے ہا تھوں انعا مات اور تعر یفی اسناد پیش کی گئیں۔تقر یر ی و نعت مقا بلہ میں زہرا ابرا ہیم، عطا ء اللہ تو حید ی، خا لد سیال، وقا ص شاہ، مز مل سعید اور ممتاز احمد نے انعا مات حا صل کئے۔