شبقدر (مانند نیوز)پولیس اورعوام مل کر معاشرے کو جرائم اورمنشیات سے پاک کرسکتے ہیں۔ بابا اسماعیل عوام کی تعاون ہو تو علاقے کوایک پرامن علاقہ بنائیں گے۔ ایس ایچ اوتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ مغل خیل کے ایک فلاحی تنظیم خیر خیگڑہ فاؤنڈیشن مٹہ مغل خیل کے سرپرست اعلیٰ محمد اسماعیل بابا نے شبقدر کے تھانہ خواجہ وس کا خصوصی دورہ کیا۔ تھانہ خواجہ وس کے ایس ایچ او سیداسرارباچا اوراے ایس آئی طارق جمال سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمارے تنظیم کا مقصد نوجوان نسل کو راہ راست پہ لانا ہے۔ انہوں نے علاقے کے امن وامان کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔ انہوں نے علاقے کے امن وامان کے حوالے سے ایس ایچ او اسرارباچا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے اسرارباچا یہاں اس تھانے میں تعینات ہوئے ہیں تو جرائم میں کافی حدتک کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں علاقے کے عوام سے بھی توقع رکھتے ہوئے کہا کہ انکو چائیے کہ علاقے کے امن وامان کی خاطر پولیس کے ساتھ کھڑے ہوجائے اور معاشرے کو ہرقسم منشیات اورجرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر ایس ایچ او اسرارباچا نے اسماعیل بابا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے کہ علاقے کے ایسے معززین آگے آکر نوجوان نسل کی مستقبل کے بارے میں سوچے اور ہر قسم ناسور سے علاقے کو بچائے۔