پشاور(مانند نیوز) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے میئر حاجی زبیر علی نے کہا ہے پشاور پریس کلب کی تزین و آرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور یہ کہ پشاور پریس کلب کو دیگر اضلاع کے پریس کلبوں کے لئے رول ماڈل بنائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری طیب عثمان اعوان کو پریس کلب کے لئے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دیگر شعبہ ہائے جات کی طرح صحافی برادری بھی اس وقت مشکات سے دوچار ہے لہزا انکی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ بجٹ میں بھی صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پیکچ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ رائٹرز کے لئے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی طرف سے ماہانا وظیفہ دینگے جو پریس کلب کے ممبران کی مشاورت سے کرینگے انہوں نے کہاکہ پشاور پریس کلب پورے خیبر پختو نخوا کا دار الخلافہ ہے جہاں حکمر ان اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قا ئد ین سمت غیر ملکی وفد بھی آتے ہیں اسی لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم پشاور پریس کلب کو دیگر اضلاع کے پریس کلبوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے