پشاور(مانند نیوز) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے الیکشن کمیشن سے آئین کی ذمہ داری کے تحت شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات لانے کا مطالبہ کر دیا، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”دولت، دھونس اور دھاندلی ” حقیقی عوامی نمائندوں کو آگے نہیں آنے دیتی جس کی وجہ سے ملک ترقی، جمہوریت اور عوامی خدمت میں سات دہائیوں سے زوال کا شکار ھے کسی کے پاس معیشت، حکومت اور خدمت کا کوئی روڈ میپ نہیں ھوتا، محض فریب، دھاندلی اور دھونس سے عوام کے حق کو مارا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس وقت ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے اثاثے چیک کرے، انتخابات میں دولت، دھونس کے عمل دخل کو ختم کرے تاکہ غریب طبقات آور عوام کے نمائندے انتخابات میں حصہ لے سکیں، مخصوص طبقات کی اجارہ داری، دھوکہ بازی اور فریب کاری ختم ہو سکے، سیاسی جماعتیں ترقی، حقیقی جمہوریت اور جمہور کے مفادات کے مطابق منشور دیں الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد کا پابند بنائے، آزاد امیدواروں اور لوٹا کریسی کا شکار افراد پر پابندی لگائی جائے، یہی لوگ بلیک میلنگ کرتے اور جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا پر سب جماعتوں کو منشور پیش کرنے کے لیے وقت مقرر کیا جائے، تاکہ الیکشن میں دولت کا غیر ضروری استعمال بند ھو، عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے والے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے، پارٹی منشور کے مطابق کام کرنے کے لیے نمائندوں کو موقع دیا جائے، بلدیاتی انتخابات اور نظام کو مضبوط کرنے کے لیے الیکشن کمیشن خود اقدامات کرے اور معیاد ختم ہونے پر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ھوں، ترقی، قانون سازی، انصاف اور اخیتار کا واضح منشور امن ترقی پارٹی کے پاس ھے جو اداروں کو مضبوط کرکے عوام کی خدمت، ان کے اختیار اور انصاف کے لیے لڑ رہی ہے اہل افراد آگے آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے