پشاور(مانند نیوز) تحریک جوانان پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ساتھ ہی شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا اس سلسلے میں تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل متھرا کے علاقہ میچنی ماصم خان کورونہ میں رحم داد خان، نظر حسین، طاہر خان، صدام خان، جمیل، حاجی رحمان، اختر خان، کوچے خان، مصطفیٰ، داؤد خان، تیمور خان، جاوید خان اور دیگر نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان خیبر پختونخوا کے چیف آرگنائزر محمد جان مہمند، صوبائی ترجمان نائب خان، آفس سیکرٹری ابوبکر جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی آبادی کی اکثریت جوانوں پر مشتمل ہے اور اس تحریک کے مرکزی چیئرمین عبداللہ گل اس وقت جوانوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک جوانان کے بانی سابق جنرل حمید گل نے اس ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کی حقیقی خدمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک جوان پاکستان بھرپور حصہ لے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے