ایبٹ آباد (مانند نیوز)انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اکتوبر پہلے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ایوننگ ری ویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے اختتام پر ٹیمز کی کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موبائل ٹیمز کی کارکردگی کو بہتر اور ویکسینیشن کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹرانزٹ ٹیمز کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے موبائل ٹیمز کو فعال بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اڈوں، تمام مرکزی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں میں ٹیمز موجود ہوں اور بچوں کو پولیو کی قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وائٹامن اے کے قطرے اور 6 ماہ تا 5 سال کے بچوں کو وائٹامن اے کے ڈراپس ضرور پلائیں تا کہ انکی مدافعت بہتر ہو اور وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارم طاہرہ، ڈاکٹر رابعہ ایم ایس پولیس ہسپتال،نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر یاسر، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، نمائندہ ایجوکیشن ڈی سی او فیمیل اور محکمہ صحت کیدیگر افسران نے شرکت کی۔