وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ محسود پریس کلب کی جانب سے ڈسٹرکٹ وانا پریس کلب کے سابق صدر ظفر وزیر کو کامیاب اپریشن پر گلدستہ پیش کیا گیا.اس موقع پر عدنان بیٹنی بھی ہمراہ تھے۔ اور پورے پریس کلب کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ محسود پریس کلب کے سنئیر صحافی فاروق محسود نے پشاور میں زیر علاج ڈسٹرکٹ وانا پریس کلب کے سابق صدر ظفر وزیر کے ساتھ ملاقات اور دل کے کامیاب اپریشن پر محسود پریس کلب کی جانب سے نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انھوں نے سنئیر صحافی ظفر وزیر کو یہ باور کرایا کہ ڈسٹرکٹ محسود پریس اپ کیلئے دعاگو ہے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔صحافی اور صحافت معاشرے کا اہم ستون ہیں۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں، وہ جو کچھ دیکھتے اور سنتے ہیں وہ بیان کردیتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مثبت صحافت قوموں اور ملکوں کی راہنمائی بھی کرتی ہے جس سے ملک و قوم ترقی اور کامیابی کی شاہراہوں پر گامزن ہوجاتے ہیں۔اس موقع پر سنئیر صحافی فاروق محسود نے کہا کہ سنئیر صحافی ظفر وزیر کی اپنے علاقے اور ملک کیلئے صحافتی خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ظفر وزیر ایک لمبے عرصے سے شعبہ صحافت سے منسلک ہے جس کی اج بھی اپنے علاقے اور ملک کیلئے ضرورت ہے ظفر وزیر کے علاج میں جس کسی نے بھی مدد کی ہے ہم ان کے بھی شکر گزار ہے جنہوں نے بروقت تمام ممکن وسائل فراہم کرکے اج ظفر وزیر کی صحت بہتری کی طرف گامزن ہے اخر میں سنئیر صحافی ظفر وزیر نے ڈسٹرکٹ محسود پریس کلب اور خصوصی طور پر فاروق محسود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں تمام ان اداروں اور صحافیوں کیلئے دعاگو ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔