تخت بھائی(مانند نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اقتدارِ کی جنگ میں پختونوں کے وسائل و خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے باچاخان نے ہمیشہ پختون کی آزادی اور وسائل کو اپنی دسترس میں لینا تھا۔نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت میں صوبہ اور پختون کو نام اور مقام دیا اور وسائل پر صوبوں کا اختیار عملی بنانے کیلئے قانون سازی کی پختون کے بچوں کو کلاشنکوف کی بجائے قلم دیا یونیورسٹیوں اور کالجوں سمیت صحت، پولیس، تحفظ انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا لیکن 2013 کے الیکشن میں ایک سازش کے تخت عوامی نیشنل پارٹی کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا کر تبدیلی سرکار کو صوبہ حوالے کیا جنہوں نے عملاً 18 ویں ترمیم کے خلاف برملا سازش کی اور جب 2018 میں قومی حکومت ان کے حوالے کیا گیا تو 18 ویں ترمیم کو واپس لینے اور ملک میں غیر جمہوری عمل کو فروغ دیا عوامی نیشنل پارٹی سرخ جھنڈے کی سیاست کو ملک اور وطن کی بقاء سمیت پختون کو وسائل پر عملاً اختیار دینا تھا یعنی خپلہ خاورہ خپل اختیار کے نعرہ پر قائم ہیں آج اگر عمران خان جیل میں ہے تو اس میں قومی کی بھلائی ڈیم،تعلیم، تجارت، معاشی ہے یا پختون کی سر زمین پر امن کے قیام کیلئے جیل میں ہے تو نہیں بالکل نہیں وہ پاکستان کے خزانے،اساس، جمہوریت فوج اور مذہب پر حملہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ہے ہر شخص آزاد ہے کہ وہ کس نظریہِ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہو آج صوبہ اس حال میں کہ اداروں اور حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے وسائل نہیں اربوں روپے قرض لیکر صوبہ کو دیوالیہ کیا ہے دہشت گردی عروج پر ہے یہاں کے تمام بسنے والے یا کسی پارٹی کے کارکنان یا عہدیداران ہیں وہ ہمارے محترم ہیں مگر صوبہ کے وسائل مرکز سے حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بجلی پیداوار پختونخوا، پانی کا بہاؤ پختونخوا، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ (بجلی و گیس، سنگ مرمر و دیگر قیمتی دھاتیں) لیکن اس پر اختیار ہمارا نہیں مذہب علمائے کرام کا اخترام کرتے ہیں لیکن مذہب کے مراکز کو سیاسی اقتدار کے حصول کیلئے سیڑھی کے خلاف ہیں۔ ان مدارسِ و مراکز کو اپنی سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اور اس پر قبضہ کیا ہے پختونخوا کے وسائل باہر لے جائے جارہے ہیں جس پر سرمایہ کاری دیگر ممالک سے کی جارہی ہیں پختونخوا ہمارا اصل گھر ہے ہم سب کو ملکر اس کی بقاء و ترقی کے لیے کام کیا جانا چاہئے اور صوبہ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے وسائل و سرمایہ لائیں تاکہ ہمارا نوجوان صوبہ میں روزگار کے مواقع سے فائدے حاصل کرسکیں صوبہ میں بدحالی، دھماکے،بے روزگاری، جاہلیت اور لاقانونیت کا ہمیشہ سے واسطہ رہا ہے وسائل کی موجود گی کے باجود ہم آپس میں اتحاد نہ رکھنے کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا قبل پاکستان سے پختونوں کے ساتھ جو رؤیہ رکھا جارہا تھا اب بھی وہی ہے انگریزوں سے گلوخلاصی کروائیں اب پختونخوا کے عوام نوجوانوں کو یہ سوچ اپنانا ہوگا کہ کر او بر یو افغان کے نعرہ کو تقویت دے کر عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب بنائیں تاکہ پنجاب اور مرکز سے اپنے حقوق اور ترقی کا دوام بخشنے کیلئے اور ملی یکجہتی کے لیے حقیقی معنوں میں کام کیا جا سکیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے