شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ یونیورسٹی کے خاتمے کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا گورنر غلام علی سے ٹیلی فون پر رابطہ،گورنر کا شوکت یوسفزئی کو شانگلہ یونیورسٹی ختم نہ کرنے کی یقین دہانی۔گزشتہ روز شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ گورنر غلام علی نے یقین دلایا ہے کہ شانگلہ یونیورسٹی کو ختم نہیں کیا جائے گا،یہ یقین دہانی انھوں نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو کرائی ہے جو شانگلہ سے سابق رکن اسمبلی ہیں اور یونیورسٹی انہی کے دور میں منظور ہوئی تھی، شوکت یوسفزئی نے ان اطلاعات پر کہ شانگلہ یونیورسٹی کو ختم کر کے واپس کیمپس بنایا جارہا ہے گورنر غلام علی سے ٹیلیفون پر رابط کیا اور انہیں شانگلہ کی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ شانگلہ کی عوام کسی صورت یہ زیادتی برداشت نہیں کر یں گے جس پر گورنر نے کہا کہ میری طرف سے شانگلہ کی عوام کو بتادیں کہ شانگلہ یونیورسٹی کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شانگلہ یونیورسٹی میں اس وقت 700 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اور اس یونیورسٹی میں چار ڈیپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ شانگلہ یونیورسٹی کے خاتمے سے شانگلہ کے طالبات شدید تحفظات ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ یونیورسٹی کے خاتمے سے نہ صرف ان کی ڈگریوں کی پہچان ختم ہو جائے گی بلکہ باہر سے آنے والے طلبہ اور طالبات کو مشکلات ہوگی شانگلہ یونیورسٹی گزشتہ پی ٹی ائی حکومت نے یہاں سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کی درخواست پر قائم کی تھی اور شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواح میں بنائی گئی شانگلہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو شانگلہ یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا یاد رہے کہ اس کمپلیکس کے بھیج و بھیج ٹیکنیکل کالج اور اس پاس 80 کنال کے اراضی پر مختلف دفاتر اور بلڈنگز موجود ہیں جو یونیورسٹی کے لیے کافی ہیں جسے فوری طور پر پراسس کر کے یونیورسٹی کے حوالے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے