باجوڑ (مانند نیوز)ملک کے دیگر اضلاع کے طرح ضلع باجوڑ میں بھی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے1325 پولیس نفری تعینات کردی گئی ہیں۔ مختلف پولیو ٹیموں کا وزٹ کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ نذیر خان نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیاب انعقاد اور پولیو ورکرز کی تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پولیو کی کامیاب انعقاد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انکو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے بذات خود دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پولیو مہم کے پہلے روز مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تعینات پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی چوکس رہنے، ہلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، اپنے اردگرد ماحول اور مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے کی سختی سے احکامات جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے