لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کو کامیاب اور پر امن بنانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا ضلعی انتظامیہ کو بروقت دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے