چارسدہ(مانند نیوز) جماعت اسلامی چارسدہ نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔چارسدہ میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، موبائل سنیچنگ، خواتین سے پرس چینا، سٹریٹ کرائمز جسے جرائم عروج پر ہیں، منشیات خصوصا آئس کا کھلم کھلا فروخت اور نوجوان نسل اس زہر کا شکار ہو رہاہے۔چارسدہ کے شریف عوام گھروں، بازاروں، گلی کوچوں اور مساجد میں محفوظ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس زیر صدارت شاہ حسین ایڈوکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ مرکزی اسلامی چارسدہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی ذمہ داران،نائب امراء اور زونل امراء نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر نیچارسدہ میں بڑھتی ہوئے امن و امان کے خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز چوری،ڈکیتی،راہزنی، موبائل فون سنیچنگ، خواتین سے پرس چھیننا اور سٹریٹ کرائمز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کسی بھی شریف انسان کے لئے روز مرہ کے اشیاء خریدنے کے لیے شام کے بعد گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے۔ چارسدہ انتظامیہ اور پولیس کے نااہلی کی وجہ سے آج گھر، دکان، گلی محلے اور مساجد محفوظ نہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی چارسدہ نے کہا کہ چارسدہ میں کھلم کھلا منشیات خصوصا آئس کا فروخت جاری ہے چارسدہ کے نوجوان دن بدن آئس کے نشے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔جس سے ان کی مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ضلعی امیر نے چارسدہ کے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ حالات کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرے گی جن کی تمام تر ذمہ داری موجودہ چارسدہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے