چارسدہ(مانند نیوز)محکمہ فوڈ چارسدہ کی ٹیم کا گھر پر چھاپہ600 مردہ مرغیاں اور مضر صحت قیمہ برآمدتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فوڈچارسدہ کے ٹیم نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر چھ سو مردہ مرغیاں اورمضر صحت قیمہ برآمد کرلیا۔ دو افرادکو گرفتار کرلئے گئے۔ سیکرٹری فوڈ ظریف المعانی،ڈاٸریکٹر فوڈ یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید کی ہدایت پرسپیشل پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ اورڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرچارسدہ طارق خٹک نے اسسٹنٹ فوڈ فہمیدخان۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سیف علی خان۔فوڈ انسپیکٹر افتخارخان اور ایس۔ایچ۔اوتھانہ پڑانگ فضل دیان خان کے ہمراہ علاقہ پاٸندہ خیل میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تقریباً 600 مرغیاں اور قیمہ برآمد کرکے 2 افرادہ کومردہ اور بیمار مرغیوں سے قیمہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرکیجیل بھیج دیئے۔ اور برآمد شدہ قیمے کو تلف کردیا ۔سپیشل پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ و ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چارسدہ طارق خٹک کے مطابق ضلع بھر میں مرغیوں، گوشت اور قیمہ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اورمضر صحت اشیا۶ خوردنوش فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے علاوہ جیل بھیج دٸیے جاٸینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے