شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواہی یوسی لیلونئی زیتونئی میں سیدجان نامی شخص کے دو منزلہ رہائشی گھر آگ کے نذرہوگیا۔گیارہ کمروں پر مشتمل دو منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے گھرکاسارا سامان خاکستر ہوکر راکھ میں بدل گیا۔آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگا،سید جان ولد عبدالعزیز کا پولیس کو بیان۔ابتدائی رپورٹ میں گھر میں 70لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔لیلونئی کے مضافاتی علاقے زیتونئی میں دو منزلہ رہائشی گھرآگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کبیر خان نے متاثرین میں ٹینٹ، کمبل، فوم، واٹر کولرز، کچن سیٹ اور دوسرے ضروری اشیاء تقسیم کئے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ شانگلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے