سیالکوٹ(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلسطینی اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967کی پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی جبکہ 1800سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے