شبقدر (مانند نیوز)تنظیم اساتذہ تحصیل شبقدر کے سالانہ انتخابات مکمل سید افضل رضا صدر جبکہ عبید اللہ مٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول شبقدر میں تنظیم اساتذہ کا انتخابی اجلاس سرپرست تنظیم اساتذہ چارسدہ محمد ناصر عادل منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم اساتذہ کے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ تنظیم اساتذہ کے انتخابی اجلاس میں تحصیل شبقدر کیلئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تحصیل شبقدر کیلئے تنظیم اساتذہ کیلئے سید افضل رضا صدر جبکہ عبید اللہ مٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں سیکرٹری مالیات کیلئے محمد اسحاق کتوزئی، پریس سیکرٹری کیلئے شہریار خان گونڈہ اور سوشل میڈیا کیلئے بطور معاون محمد عادل مٹہ منتخب کئے گئے۔ اس موقع پر سرپرست تنظیم اساتذہ محمد ناصر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ ضلعی رہنماء تنظیم اساتذہ محمد ناصر نے اس موقع پر اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنی تمام تر توانائی بچوں کی تعلیم پر مرکوز رکھیں ان کا کہنا تھا کہ تنظیم اساتذہ نے ہمیشہ اساتذہ کے درپیش مسائل کے حل میں کلیدی اور محلصانہ کردار ادا کیا ہے۔ جب تک اساتذہ کو درپیش مسائل سے چھٹکارا نہیں دلایا جاتا تب تک اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے سے قاصر رہے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہذب اور ترقیافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اساتذہ آپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے نئی نسل کی تعلیمی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں تاکہ اہماری آنی والی نسلیں نہ صرف قابل، ذہین اور تعلیمیافتہ ہونے کے ساتھ دیانتدار، امانتدار، محب وطن اور سچے مسلمان بھی ابھر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے